عہدیدار حکومت کی ہدایت کے مطابق ایسی 54 بسیں تیار کررہے ہیں جن میں سے اب تک 30بسوں کو تیار کردیاگیا ہے۔ان بسوں کو اضلاع بھیجا گیا ہے۔اے پی کے ہر ضلع میں چار کوویڈ بسوں کو بھیجنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
آندھرا پردیش میں کورونا کی جانچ کیلئے کی خصوصی بسیں
آندھرا پردیش میں بڑے پیمانہ پر کورونا کی جانچ کا کام کیاجارہا ہے۔کورونا کی جانچ میں اضافہ کیلئے حکومت کی ہدایت پر آرٹی سی کے عہدیداروں نے کوویڈ خصوصی بسوں کا انتظام کیاہے۔
کورونا کی جانچ کیلئے اے پی کی خصوصی بسیں
ان سنجیونی بسوں کی دستیابی کے بعد ہر فرد کا مفت کورونا ٹسٹ کیاجارہا ہے۔ان بسوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان بسوں کو عصری بنایاگیا ہے اور ان میں کرسیوں کو اس طرح انتظام کیاگیا ہے جس کے ذریعہ سماجی فاصلہ کو یقینی بنایاگیا ہے۔یہ بیسں اپنی نوعیت کی انوکھی بسیں ہیں۔