اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسپیکر اوم برلا کا ترنمول، بی جے پی ممبران کوتنبیہ

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ترنمول کانگریس کی مہوا مؤترا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رمیش بدھوڑی کو ایوان میں بیٹھ کرتبصرہ کرنے پر ناراضگی ظاہرکی۔ ایوان میں آج وقفہ صفرکے دوران مؤترا سوال پوچھنا چاہتی تھیں، لیکن وہ اپنی مقررہ سیٹ پرنہیں تھیں۔ جس پراسپیکر نے کہا کہ اگررکن کو سوال پوچھنا ہے تو انہیں اپنی سیٹ پر جانا چاہیے۔

اسپیکربرلا کا ترنمول، بی جے پی ممبران کوتنبیہ
اسپیکربرلا کا ترنمول، بی جے پی ممبران کوتنبیہ

By

Published : Feb 10, 2020, 2:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:00 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رمیش بدھوڑی کو ایوان میں بیٹھ کر تبصرہ کرنے پر تنبیہ کی۔

انہوں نےکہا کہ ' اگر ایسا برتاؤ جاری رہا تو مجبوراً انہیں کارروائی کرنی ہوگی'۔

ایوان میں آج وقفہ سوالا ت کے دوران مؤترا سوال پوچھنا چاہتی تھیں، لیکن وہ اپنی مقررہ سیٹ پر نہیں تھیں۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ اگر رکن کو سوال پوچھنا ہے توانہیں اپنی سیٹ پر جانا چاہیے۔ اس کے جواب میں ترنمول رکن نے کہا کہ اسپیکر کو برسراقتدار پارٹی کے ارکان کو بھی یہ نصیحت دینی چاہیے۔ انہیں دونوں کے ساتھ یکساں برتاؤ کرنا چاہیے۔

مسٹر اوم برلا نے اس پر مسز موترا سے کہا کہ وہ بیٹھے بیٹھے تبصرہ نہ کریں ورنہ انہیں مجبور اً کارروائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے ایوان میں ترنمول کانگریس کے رہنما سدیپ بندو اپادھیائے سے بھی کہا کہ وہ اپنے رکن کو ایوان کے اقدار کے بارے میں بتائیں۔

مسٹر بندو اپادھیائے نے کہا کہ وہ اپنے رکن کو اس کے بارے میں بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ موئترا پہلی بار ایم پی بنی ہیں۔ وہ کافی ہوشیار اور اچھی مقرر بھی ہیں۔

انہوں نے اسپیکر سے مسز موئترا پر 'اپنی کرپا بنائے رکھنے' کی بھی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: دہلی: الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

کچھ دیر بعد ہی وقفہ صفر شروع ہوتے ہی اسپیکر نے بیٹھے بیٹھے تبصرہ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رمیش بدھوڑی کو بھی خبردار کیا اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھ وال سے مسٹر بدھوڑی کو ایوان کا ادب سکھانے کی نصیحت دی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details