اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بالا سبرامنیم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ - ایس پی بالا سبرمنیم

تقریبا 16 زبانوں میں 40،000 سے زائد نغمے گانے والے ایس پی بالا سبرمنیم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں۔

بالا سبرامنیم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ
بالا سبرامنیم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ

By

Published : Sep 26, 2020, 1:48 PM IST

جمعہ کے روز آخری سانس لینے والے لیجنڈری گلوکار ایس پی بالا سبرمنیم کی آخری رسومات ہفتے کے روز اپنے فارم ہاؤس میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق گلوکار کی باقیات کو چنئی میں تروولالور ضلع کے تھاماریپکم میں واقع ان کے فارم ہاؤس میں لے جایا گیا جب لوگوں نے چنئی میں انہیں آخری مرتبہ نظرانہ عقیدت پیش کئے۔

بالا سبرامنیم کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ

پدما شری انعام یافتہ گلوکار کے لواحقین میں انکی اہلیہ ساویتری بالا سبرمنیم اور انکے بچے ایس پی چرن اور پللوی بالا سبرمنیم شامل ہیں۔

74 سالہ پلے بیک سنگر (Play back singer) کو 5 اگست کو اُس وقت اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب انکی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اور انکی نازک حالت کے چلتے چند روز بعد ہی ڈاکٹروں نے انہیں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں: راموجی راؤ نے ایس پی بالا سبرمنیم کی موت پر غم کا اظہار کیا

5 اگست کو آنجہانی بالا سبرامنیم نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شائع کرتے ہوئے اپنے مداحوں اور فالوورس کو کووڈ19 سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔

ایس پی بالا سبرمنیم کے انتقال کی خبر سے ملک بھر میں صدمے اور دکھ کا ماحول ہے۔ بالا سبرمنیم نے اپنے پانچ دہائیوں کے کیرئیر کے دوران تلگو، تمل، کنڑا، ہندی اور ملیالم سمیت 16 زبانوں میں 40،000 سے زائد نغمے گائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details