اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلے بیک گلوکار ایس پی بالاسوبرامنیم کی حالت نازک - Padma awardee S.P. Balasubrahmanyam

مشہور پلے بیک گلوکار ایس پی بالاسوبرامنیم کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس پی بالاسوبرامنیم کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں 5 اگست کو ایم جی ایم ہیلتھ کیئر میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ان کی صورتحال بہت نازک ہے۔

SP Balasubrahmanyam
SP Balasubrahmanyam

By

Published : Sep 25, 2020, 4:27 AM IST

پلے بیک گلوکار ایس پی بالاسوبرامنیم کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ ایم جی ایم ہیلتھ کیئر نے یہ معلومات دی۔

ایم جی ایم ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ بالاسوبرامنیم کو 5 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جو اب بھی ای سی ایم او (ایکسٹراکارپوریل میمبرین آکسیجنیشن) اور دیگر لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔

ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر (میڈیکل سروسز) ڈاکٹر انورادھا بھاسکرن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حالت پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید تشویشناک ہوگئی ہے۔ ان کی حالت بہت نازک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال کے ماہرین کی ایک ٹیم ان کی صحت کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل ایس پی بالاسوبرامنیم نے کورونا کو شکست دی تھی۔ وہ گذشتہ 5 اگست کو کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

اہم بات یہ ہے کہ بالاسوبرامنیم نے 16 زبانوں میں 40،000 سے زیادہ نغمے گائے ہیں۔ انہیں پدم بھوشن اور پدما شری سے نوازا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details