اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا کارگو ایکسپریس کے نئے نظریہ کا آغاز - ملک بھر میں کارگو کی منتقلی

مال بردار ٹرین ایک ہی طرح کی اشیاء سے لوڈ کی ہوئی ہوتی ہیں تاہم نان بلیک اشیاء کے ٹرانسپورٹیشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اسی لئے ریلوے نے اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔

South Central Railway launches new cargo express concept
ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کارگو ایکسپریس کے نئے نظریہ کا آغاز

By

Published : Jul 22, 2020, 7:21 PM IST

ملک بھر میں کارگو کی منتقلی میں ریلویز کے بازاری حصص میں اضافہ کے قدم کے حصہ کے طورپر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کارگو ایکسپریس کے نئے نظریہ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس نظریہ کے تحت حیدرآباد کے صنعت نگر سے مال بردار ٹرین نئی دہلی کے آدرش نگر تک چلائی جائے گی۔ اس ٹرین کی شروعات 5 اگست کو ہوگی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے تجرباتی پروجیکٹ کے طورپر اس کی شروعات کرے گا۔ ہر بدھ کو کارگو ایکسپریس ٹرین چلائی جائے گی۔ عام طورپر گاہکوں کی جانب سے بھاری مقدار میں فراہم کئے جانے والے سامان کو ایک ہی ٹرین کے ذریعہ منتقل کرنے کا کام کیاجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: 'کسی بھی صورتحال سے نمٹنے فضائیہ ہر وقت تیار ر ہے'

یہ مال بردار ٹرین ایک ہی طرح کی اشیا سے لوڈ کی ہوئی ہوتی ہیں تاہم نان بلیک اشیا کے ٹرانسپورٹیشن میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اسی لئے ریلوے نے اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details