اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گنگولی کی طبیعت پھر ناساز، اسپتال میں داخل - بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

sourav ganguly hospitalized in kolkata
گنگولی کی طبیعت پھر ناساز، اسپتال میں داخل

By

Published : Jan 27, 2021, 3:01 PM IST

Updated : Jan 27, 2021, 3:48 PM IST

ذرائع کے مطابق آج دن میں بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ گھر میں ہی ان کی طبیعت تیزی سے بگڑنے لگی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو دارالحکومت کولکاتا کے شمال میں واقع نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اسنہاسیش گنگولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب سورو گنگولی کی طبعیت بگڑی تھی لیکن آج دن میں انہوں (سورو گنگولی ) نے سینے میں درد کی شکایت کی۔

ڈاکٹر آفتاب خان نے کہا کہ فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے کیونکہ دوسری وجہ سے بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سورو گنگولی کے دل کے تین آرٹری میں بلاکیج پائے گئے تھے۔ تین میں سے ایک بلاکیج کو اینجیوپلاسٹ کیا گیا تھا اور دو آرٹری کو اینجیوپلاسٹ کیا جانا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:14 ویں انڈین پریمیر لیگ کی منی نیلامی کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ دو جنوری کو سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 18 دنوں بعد ایک بار پھر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 27, 2021, 3:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details