اداکار سومتر چٹرجی کو گذشتہ چھ اکتوبر کو کولکاتا کے نجی اسپتال بیلے ویو کلینک میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، قبل ازیں آج صبح ان کا علاج کررہے ڈاکٹر نے ان کی حالت نازک بتائی تھی۔
کولکاتا کے بیلے ویو کلینک میں اداکار کا علاج کرنے والی ٹیم کے انچارج ڈاکٹر ارندم کر نے کہا '40 دن کی لڑائی کافی نہیں رہی، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اب بس کرشمے کی ضرورت ہے، سومتر چٹرجی کی عمر 85 برس ہے اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم دینا پڑا تھا،
ان کی حالت جو کئی دنوں سے نازک لیکن مستحکم بتائی گئی تھی، اس ہفتے کے شروع میں ٹریکیوسٹومی اور پلازما فیرس ہونے کے بعد تیزی سے بگڑ گئی، سومتر چٹرجی کو کورونا وائرس کے مثبت پائے جانے کے صرف ایک دن بعد 6 اکتوبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔