بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے بیڑے میں حال ہی میں شامل کیے گئے رافیل طیاروں کے اسکواڈرن میں جلد ہی ایک خاتون پائلٹ کو شامل کیا جارہا ہے۔
ان طیاروں کو گزشتہ 10 ستمبر کو انبالہ ایئرفورس اسٹیشن میں گولڈن ایرو اسکواڈرن میں شامل کیا گیا تھا۔ اس خاتون پائلٹ کو رافیل اڑانے میں ماہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا 'یہ خاتون پائلٹ ابھی مگ 21 جنگی طیارے اڑارہی ہیں اور اسے داخلی انتخاب کے عمل کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ فی الحال ایئر فورس میں 10 خاتون لڑاکا پائلٹ ہیں جبکہ مجموعی خاتون افسران کی تعداد 1875 ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
بڈگام: سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع
گنجن سیکسینہ بھارتی فضائیہ میں سب سے پہلی خاتون پائلٹ بنی تھی، انہوں نے سنہ 1994 میں بھارتی فضائیہ میں قدم رکھا اور سنہ 1999 میں پاکستان کے خلاف کارگل جنگ لڑی۔