اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مجھے تم پر فخر ہے نظام' - محمد نظام نامی ایک ڈاکٹر طالب

فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار سونو سود نے ایک مسلم ڈاکٹر کے لیے کلمات تحسین بلند کیے ہیں۔ اپنے ایک ٹؤیٹ میں انھوں نے محمد نظام نامی ایک ڈاکٹر طالب علم کے خدمت خلق کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے تم پر فخر ہے نظام'۔

مجھے تم پر فخر ہے نظام
مجھے تم پر فخر ہے نظام

By

Published : Aug 18, 2020, 8:29 PM IST

انہوں نے کہا کہ' جس دن تمام ڈاکٹرز یہ تہیہ کرلیں کہ وہ روزانہ ایک مریض کا مفت علاج کریں گے، اس دن ایک نیا ملک ہمارے سامنے ہوگا'۔ واضح رہے کہ ایک ٹی وی شو کے دوران اداکار سونو سود نے کہا کہ' ملک میں ہر ڈاکٹر کو ہر ماہ صرف ایک آپریشن مفت کرنا چاہئے، اگر ایسا ہوا تو ملک کی تصویر بدل جائے گی'۔

مجھے تم پر فخر ہے نظام

ان کی اس بات پر ایک مسلم ڈاکٹر طالب علم محمد نظام نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ' سر میں ڈاکٹر بن گیا ہوں اور میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد آپ سے وعدہ کرتا ہوں، میں روزانہ ایک مریض کو مفت مشورے دوں گا، میں آپ کے ویژن پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا جو آپ نے مجھے اس شو کے ذریعے بتایا ہے'۔

مجھے تم پر فخر ہے نظام

ڈاکٹر محمد نظام کے اس ٹؤئٹ کا جواب دیتے ہوئے سونو سوڈ نے ان پر فخر کا اظہار کیا۔ ایک ٹی وی شو پروگرام میں سونو سوڈ نے کہا کہ' اس وقت ملک میں ڈاکٹروں نے مفت میں ایک ماہ میں صرف 1 آپریشن کرنے کا عزم کیا تو ملک کی تصویر بدل جائے گی۔

سونو سوڈ کی اپیل کے جواب میں محمد نظام نے روزانہ ایک مریض کو مفت علاج فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ محمد نظام نے کہا کہ' جیسے ہی میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر کی خدمت میں شامل ہوجاؤں گا، میں اس منصوبے کا آغاز کروں گا۔'

سونو سوڈ نے محمد نظام کے ٹویٹ کی ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر ڈاکٹر نے اس قسم کا حلف لیا تو ملک کی تصویر بدل جائے گی۔فلموں میں سونو سوڈ زیادہ تر منفی کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک ہیرو کا رول ادا کر رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:

آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس وباء کے دوران انھوں نے اب تک ہزاروں مسافروں کو ان کے گھروں پہنچانے کا انتظام کیا۔ بہت سے لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دلا کر ان کے مسائل حل کیے ہیں۔لاک ڈاؤن کے دوران سونو کے کام نے انہیں روبین ہڈ بنا دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details