اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونو نگم نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی - بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ

سونو نگم نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ بہت ساری چیزیں ایسی ہوں گی جنہیں چھوڑنا آپ کے لئے مشکل ہوگا۔ لیکن اگر ہم یہ سب کرنے کا عزم کریں تو شاید یہ ممکن ہے۔'

سونو نگم نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی
سونو نگم نے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی

By

Published : Jul 1, 2020, 1:51 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار سونو نگم نے لوگوں سے چینی سامان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ پر جاری تعطل کے درمیان مرکزی حکومت نے چین کے 59 ایپ پر پابندی عائد کردی ہے اور لوگ حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کررہے ہیں۔

سونو نے چینی ایپ پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں سے چینی سامان کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے کہا 'بدقسمتی ہے کہ چین سمجھداری یا پیار کی زبان سمجھنے سے قاصر ہے اور وہ ہمارے اہل وطن، ہمارے فوجیوں کو چیلنج کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں آپ لوگوں سے بھی گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ سے ہوسکے، جو کہ ہونا ہی چاہئے تو چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ اتنا تو ہم کرسکتے ہیں۔ ہمارے فوجیوں کے لئے، ہمارے ملک کے لئے، لوگ سرحد پر جاکر اپنا خون بہا رہے ہیں، اپنی جان دے رہے ہیں اور ہم صرف اتنا نہیں کر سکتے کہ چینی مصنوعات کا استعمال بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ بہت ساری چیزیں ایسی ہوں گی جنہیں چھوڑنا آپ کے لئے مشکل ہوگا۔ لیکن اگر ہم یہ سب کرنے کا عزم کریں تو شاید یہ ممکن ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details