سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب ارسال کر کہا ہے کہ کانگریس کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں حکومت اور ملک کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔
سونیا نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا - کانگریس صدر سونیا گاندھی کا بیان
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا کے خلاف حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔
سونیا نے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا
نریندر مودی کے پورے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کو صحیح قدم قرار دیتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ اس وائرس نے پوری دنیا کو بحران میں ڈال دیا ہے اور بالخصوص معاشرے کے کمزور طبقے کے لوگو کے لئے یہ چیلنج بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس بیماری کو شکست دینے کے لئے متحد ہے اور کانگریس پارٹی اس کو شکست دینے کے حکومت کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔