قومی دارالحکومت دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کے لیے مختص اور بھروسے مند رہنما تھے اور ان کے انتقال سے پارٹی کو بڑا نقصان ہوا ہے۔
گاندھی نے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ 'مسٹر احمد پٹیل کی شکل میں، میں نے اپنا ایک ایسا ساتھ کھو دیا ہے جس کی زندگی کانگریس کو مختص رہی ہے۔ ان کی ایمانداری، قربانی اور کام کے تئیں جو عزم رہا ہے وہ انہیں دوسروں سے الگ رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے ایک ایسا پرعزم ساتھ اور دوست کھو دیا ہے جس کا متبادل ممکن نہیں ہے۔ میں ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں اور سوگوار کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتی ہوں'۔