اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونیا گاندھی کانگریس کی عبوری صدر - کانگریس ورکنگ کمیٹی

قومی دار الحکو مت دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے جاری اجلاس میں سونیا گاندھی کو کانگریس کا عبوری صدر منتخب کرلیا گیا ہے، جبکہ راہل گاندھی کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے۔

سونیا گاندھی کانگریس کی عبوری صدر

By

Published : Aug 10, 2019, 11:03 PM IST

Updated : Aug 10, 2019, 11:45 PM IST

کانگریس کے مواصلاتی امور کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی کو پارٹی کا قومی عبوری صدر بننے کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کیا۔

رندیپ سرجے وال۔ ویڈیو

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے سابق صدر راہل گاندھی کا استعفی متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔

سی وی سی کے اجلاس میں تین قرارداد منظور کیے گئے جس میں سے ایک یہ بھی تھا۔

سرجے والا نے کہا کہ پارٹی کے اعلی رہنماؤں نے راہل گاندھی سے استعفی واپس لینے کی گزارش کی تھی لیکن انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر اٹل رہنے کا اشارہ دیا جس کے بعد ان کا استعفی منظور کرلیا گیا۔

ورکنگ کمیٹی نے اس کے بعد سونیا گاندھی کو عبوری صدر بننے کی قرارداد کو منظور کرلیا۔

Last Updated : Aug 10, 2019, 11:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details