اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اظہاررائے کی آزادی خطرے میں، جمہوری ادارے تباہ'

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ' ملک و سماج میں نفرت پھیلانے والی طاقتیں جمہوریت کے سامنے چیلنج بن گئی ہیں۔

Sonia Gandhi condemned to Bjp political ideology
'اظہاررائے کی آزادی خطرے میں، جمہوری ادارے تباہ'

By

Published : Aug 29, 2020, 7:08 PM IST

محترمہ سونیا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ 'نوا رائے پور' میں چھتیس گڑھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے کتبے کی نقاب کشائی کے بعد وہاں موجود لوگوں سے خطاب میں کہا کہ' پارلیمنٹ اور اسمبلی جمہوریت کے سب سے بڑے ستون اور مقدس مندر ہیں'۔

'اظہاررائے کی آزادی خطرے میں، جمہوری ادارے تباہ'

انہوں نے مزید کہاکہ' ہمیں یہ بھی یادرکھنا ہوگا کہ آئین عمارتوں سے نہیں جذبات سے بچے گی۔ ہمارے آباء واجداد نے آزادی کی لڑائی لڑی، ان کے خوابوں کی تکمیل کرنے کے لئے ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ' ملک اور سماج میں نفرت پھیلانے والی طاقتیں جمہوریت کے سامنے چیلنج بن گئی ہیں، اظہار رائے کی آزادی خطرے میں ہے، جمہوری ادارے تباہ ہورہے ہیں۔ نفرت پھیلانےوالی طاقتیں چاہتی ہیں کہ سماج کے سبھی طبقوں کے لوگ اپنی زبان بند رکھیں۔ وہ ملک کی زبان بند کرانا چاہتی ہیں'۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، ڈاکٹر راجندر پرساد، بابا صاحب، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے یہ سوچا نہیں ہوگا کہ آزادی کے 73 برسوں کے بعد ایسا مشکل وقت کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم حلف لیں کہ ہم سماج کے آخری شخص کو دھیان میں رکھ کر فیصلے لیں گے۔ انہوں نے وزیراعلی بھوپیش بگھیل اور چھتیس گڑھ حکومت کے کام کاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ' چھتیس گڑھ حکومت آخری شخص کو دھیان میں رکھ کر فیصلے لے رہی ہے۔

رکن پارلیمان راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت عوام کے تئیں اپنی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھتیس گڑھ حکومت کی 'راجیو گاندھی کسان نیا یوجنا' اور 'گودھن نیا یوجنا' کے لئے وزیراعلی بھوپیش بگھیل کی تعریف کی۔

وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے اس موقع پر کہا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ اسمبلی کی نئی عمارت جلدی بن کر تیار ہوجائے اور ہم سب چھتیس گڑھ کے پونے تین کروڑ عوام اور چھتیس گڑھ مہتاری کی خدمت کے لئے یہاں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوا رائے پور اٹل نگر آباد ہو، اس کے لئے چھتیس گڑھ حکومت ہمہ جہت کوششیں کررہی ہیں۔ آنے والے برسوں میں یہاں گورنر، وزرائے اور انتظامیہ سے جڑے سبھی لوگ رہنے لگیں گے، سہولتیں بڑھیں گی، اس نئے شہر کو بسانے کی سبھی رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔

اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرن داس مہنت نے کہا کہ ان کے ویژن کے مطابق اچھی طرح سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک عظیم الشان عمارت کی سنگ بنیاد رکھی گئی ہے۔ یہ صرف عمارت نہیں بلکہ جمہوریت کا مندر ہے۔ اس موقع پر ہم سب اراکین اسمبلی یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم بھارت کے جمہوری نظام کو مستحکم کرنے میں پیش پیش ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

سلطانپور:مینکا گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج


انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ بابا گروگھاسی داس، سنت کبیر کی زمین ہے۔ اسمبلی کے اپوزیشن رہنما دھرم لال کوشک نے اسمبلی کی عمارت کی بنیاد رکھنے کے لئے وزیراعلی، اسپیکر سمیت سبھی لوگوں کو مبارک باد پیش کیا اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اراکین اسمبلی کے لئے بھی مستقبل قریب میں رہائش گاہ کا نظم ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details