وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں سونیا گاندھی نے کہا کہ دیہی غریبوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تقریبا 8 کروڑ منریگا کارکنان آمدنی کے متبادل ذرائع سے محروم ہیں۔
کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نےاپنے خط میں لکھا ہے کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے کارکنوں کو 21 دن کی اجرت کی پیشگی ادائیگی کی جائے تاکہ ملک کے موجودہ بحران پر قابو پانے میں ان کی مدد کی جائے ۔
انہوں نے کہا ، "دیہی غریبوں کو آمدنی میں مدد فراہم کرنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر حکومت رجسٹرڈ اور متحرک منریگا کارکنان کو 21 دن فوری اجرت کی ادائیگی پر غور کر سکتی ہے۔