آل انڈیا نیشنل کانگریس کے ترجمان راویندر شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کے کٹھوعہ ریپ معاملے میں پٹھان کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کا کانگریس پارٹی خیر مقدم کرتی ہے، کیونکہ یہ فیصلہ گواہوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر سنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کا اس معاملے سے متعلق جلدی فیصلہ سنانا بہتر بات ہے کیونکہ ملک میں نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں مزید کہا کہ ایسے مجرمین کو ہر گز معاف نہیں کیا جانا چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے، لیکن بد قسمتی سے کچھ لوگ اس پر سیاست کرتے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ پٹھان کوٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے 7 میں سے چھ ملزمین کو قصوروار قرار دیا ہے۔