گذشتہ رات ملک کی عوام نے کورنا وائرس کے خلاف ایک جٹ ہونے کی غرض سے اپنے گھروں کی بجلی بجھا کر گھروں کے برآمدے میں دیے و مومبتیاں جلائیں، اس بیچ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو مومبتاں جلا کر سڑکوں پر نکل پڑے اور کچھ نے پٹاخے پھوڑے۔
وزیر اعظم نرندر مودی نے جمعے کو ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ کے لیے سبھی عوام اپنے گھروں کی بجلی بجھا کر گھروں کے برآمدوں میں موم بتیاں جلائیں، اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک جٹ ہوں۔
جس کے بعد گذشتہ رات وزیر اعظم مودی کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں موم بتیاں جلا کر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کیں، لیکن کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے پٹاخے پھوڑے۔