اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترا کھنڈ برفباری سے سیاح خوش - اولی میں برف باری

اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری سے جہاں موسم اب سرد ہوگیا ہے تو وہیں اس کا فائدہ صوبے کے محکمہ سیاحت کو بھی ہونے لگا ہے۔

Snowfall in Uttarakhand
اترا کھنڈ نے اوڑھی سفید چادر

By

Published : Nov 29, 2019, 10:51 AM IST


اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے یہاںسفید چادردیکھنے کو مل رہا ہے۔ صبح سے ہی کیدارناتھ، بدری ناتھ دھاموں کے علاوہ مسوری، نینی تال، المو ڑہ اولی میں بھاری برف باری ہونے سے درجۂ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔

اترا کھنڈ نے اوڑھی سفید چادر

ملک کے کونے کونے سے سیاح برف باری کا نظارہ دیکھنے اور اس کا لطف اٹھانے کے لیے یہاں پہنچ رہے ہیں۔

بدری اور کیدار ناتھ میں تقریباً تین فٹ تک برف باری ہوئی ہے، وہیں اولی میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک برف باری ہوئی ہے۔

برف باری ہونے سے اکثر آکسیجن لینے میں سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اگر اچھے سے گرم کپڑے پہنیں جائیں تو آسانی سے موسم کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

اتراکھنڈ میں برف باری کا یہ سلسلہ فروری تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details