ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ مغل روڈ کا دورہ کیا۔مغل روڈ پر برفباری ہونے کی وجہ سے روڈ بند ہوگیا تھا اور اس روڈ پر برف ہٹانے کا شروع کردیا گیا ہے۔
مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری - ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد
ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع شوپیاں کو جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے شاہراہ پر برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔
مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری
ترقیاتی کمشنر نےکہا کہ روڈ پر بہت برفباری ہوئی ہے اور کئی جگہوں پر برف کے تودے بھی گر ے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے جلد از جلد کھول دیا جائے گا۔