اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: دو گھنٹے کے اندر ہی جرائم پیشہ گرفتار

اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

snatchers held within 2 hours of incident in delhi
دہلی: واقعے کے دو گھنٹے کے اندر ہی ڈاکو گرفتار

By

Published : Jul 25, 2020, 7:40 AM IST

دہلی میں مالویہ نگر پولیس اہلکاروں نے دو جرائم پیشوں کو گرفتار کرلیا، جنھوں نے علاقے کی ایک خاتون سے مبینہ طور پر موبائل فون چھینا تھا۔

دہلی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق 'مالویہ نگر میں ایک خاتون سے مبینہ طور پر موبائل فون چھیننے کے بعد دو لٹیروں کو دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا'۔

چھایا سنگھ کی شکایت پر مالویہ نگر پولیس اسٹیشن کے ذریعہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کے سیکشن 34 , 392 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

ملزمان کی شناخت فاروق (22) اور رنکو (22) کے نام سے ہوئی ہے۔

شکایت کنندہ کے مطابق سنگھ پنچیل وہار کی طرف سے آتے ہوئے تریونی کمپلیکس کی طرف جارہی تھی۔ اسی دوران دو لڑکے پیچھے سے آئے۔ انھوں نے تھپڑ مارا اور ان کا موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا اور چراغ دہلی کی طرف فرار ہوگئے۔

پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیا اور قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفتیش کی جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس نے ایک بیان جاری کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 'فوٹیج میں نیلے رنگ کی اسکوٹی پر سوار دو لڑکے جائے واقعہ کی جگہ کے قریب پائے گئے'۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ٹیم نے اپنے خفیہ مخبروں کو اس طرح کے معاملات میں ملوث ملزمان کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لئے متحرک کیا۔ ٹیم کی سخت محنت سے پھل نکلا اور ایک مخصوص ان پٹ موصول ہوا۔ جس پرمزید تحقیق کی گئی۔ اس کی وجہ سے حوض رانی کے دو رہائشی فاروق اور رنکو کی حیثیت سے مشتبہ افراد کی شناخت ہوگئی'۔

'فوری طور پر اس کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور دونوں مشتبہ افراد کو آخر کار گاندھی پارک، حوض رانی میں پایا گیا۔ ٹیم وہاں پہنچی اور پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی دونوں افراد نے پارک سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ٹیم نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے تین موبائل فون اور ایک اسکوٹی بھی برآمد کی جو جرم میں استعمال ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details