ریاست تمل ناڈو کے مدورئی میں تیروپرنکندرم اسمبلی حلقے میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کمل ہاسن پر بدھ کے روز شام میں چپل پھینکے گئے۔
پولیس کے مطابق اس حادثے کے لیے بی جے پی کارکنان سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو اس وقت کمل ہاسن پر چپل پھینکا گیا، جب وہ ایک ریلی کو خطاب کر رہے تھے، لیکن چپل کمل ہاسن تک نہیں پہنچ سکے ۔
معروف اداکار اور سیاست داں کمل ہاسن نے 12 اپریل کو تمل ناڈو کے ارواکوروچی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا اور اس کا نام تھا ناتھو رام گوڈسے۔