پولیس ان تمام 62 افراد کی تلاش میں جٹ گئی ہے اور پولیس ان تمام افراد کی نشاندہی کرکے انہیں قرنطنیہ میں رکھے گی۔
بارہ بنکی کے پولیس سپرانٹنڈنٹ اروند چترویدی نے بتایا کہ اس سے قبل انھیں جماعت سے وابستہ 14 افراد کی فہرست دی گئی تھی لیکن تحقیقات میں یہ پتا چلا تھا کہ وہ دہلی میں ہی قرنطنیہ میں کر دیے گئے ہیں۔
سنیچر کو مرکزی اور ریاستی انٹلیجینس کی جانب سے انہیں ضلع میں 62 ایسے افراد کی فہرست ملی ہے جو ایک مارچ کے بعد سے دہلی کے مرکز میں شامل ہوئے ہیں۔