مئو کے اس سنگین حادثے سے ہر کوئی حیران ہے۔ اس سنگین واردات کے ملزم پر پولیس نے 25 ہزار روپیے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس معاملہ میں مئو کے ضلع مجسٹریٹ نے خود دلچسپی دکھائی ہے۔
چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی - mau innocent girl rape
ریاست اترپردیش کے شہر مئو میں ایک چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واردات میں بری طرح زخمی بچی کا علاج بنارس ہندو یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر میں جاری ہے۔
![چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4538659-761-4538659-1569326754376.jpg)
چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
ضلع مجسٹریٹ گیان پرکاش ترپاٹھی نے معصوم کے علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کا وعدہ کیا ہے۔ متاثرہ بچی کے گھر پہنچے ضلع مجسٹریٹ نے اہل خانہ کو فوری مالی امداد کے علاوہ حکومت سے رانی لکچھمی بائی مہیلا سیوا اسکیم سے بھی مدد کا بھروسہ دلایا ہے۔
چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
اس کے علاوہ ریاستی حکومت سے تین لاکھ روپے کی مخصوص امداد فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ واردات کے بعد سے ہی علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ علاقے میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 8:32 PM IST