اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آسام کے حراستی مرکز میں 6 ہزار قیدی' - aasam news

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں بیان دیا ہے کہ ریاست آسام میں 6 مارچ 2020 تک 6 ہزار 802 قیدیوں کو حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔

آسام کے حراستی مرکز 6 ہزار قیدی
آسام کے حراستی مرکز 6 ہزار قیدی

By

Published : Mar 11, 2020, 9:00 PM IST

اتر پردیش راجیہ سبھا کے رکن سکھ رام سنگھ یادو کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے یہ جواب دیا۔ یادو نے یہ بھی جاننا چاہا کہ مرکزی حکومت کن کن ریاستوں میں این آر سی کو لاگو کرے گی۔

اس کے جواب میں مرکزی وزیر برائے مملکت نیتا نند رائے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تاحال ملک بھر میں این آر سی کروانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ آسام میں کتنے شہری اپنے شہریت ثابت کرنے میں ناکام رہے انہوں نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تمام خاندانوں کی سلسلہ وار فہرست اصلی دستاویزات کے ساتھ آن لائن شائع کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details