اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اندور میں دردناک سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے قریب راؤ کھل گھاٹ فور لینڈ کے گنپتی گھاٹ پر ایک ٹرالے کا بریک فیل ہو گیا، جس کے نتیجے میں چھ ہلاک، جبکہ 17 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

indore road accident

By

Published : Oct 29, 2019, 12:57 AM IST


اندور کے قریب راؤ کھل گھاٹ فورلینڈ کے گنپتی گھاٹ پر یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالے کا بریک فیل ہو گیا اور اس بے قابو ٹرالے نے آگے چل رہی تین گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر مار دی۔

ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور دو بچے جائے وقوعہ پر فورا ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹرالی اندو رکی جانب سے آر ہی تھی کہ آگے چل رہی ماروتی وین، سوئفٹ کار اور ٹاٹا میوزک کار کو ٹکر مارتے ہوئے ایک بائیک سوار کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن اسمبلی پاچی لال میرا سمیت کئی افراد مدد کے لیے پہنچ گئے۔ تمام زخمی افراد کو علاج کے لیے ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔

زخمی افراد میں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، ان کا علاج پرائیویٹ ہاسپٹل اندور میں چل رہا ہے۔

دھام نود تھانہ علاقے کے کے گھنیش گھاٹ پر اس حادثے سے ٹریفک بھی متاثر ہوا، جس کی وجہ سے تقریبا دو کلومیٹر تک ک جام لگا رہا۔

متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس نے لاپروائی سے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details