اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرادآباد: شیر خوار بچہ کورونا متاثر - مرادآباد میں چھ نئے کورونا کے کیسز

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک شیر خوار بچہ سمیت پانچ برس کی بچی کورونا کی زد میں آگئی ہے، جمعہ کو دیر شام آئی رپورٹ میں دونوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

مرادآباد: ایک شیر خوار بچہ کورونا متاثر
مرادآباد: ایک شیر خوار بچہ کورونا متاثر

By

Published : Apr 18, 2020, 11:41 AM IST

ضلع میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جمعہ کی رات 71 افراد میں سے 22 افراد کی کورونا رپورٹ آئی جس میں ایک 10 ماہ کے شیر خوار بچہ اور پانچ برس کی بچی کے سمیت چھ افراد میں کورونا مثبت پایا گیا۔

گزشتہ 15 تاریخ کو 49 افراد کے نمونے لکھنو میڈیکل کالج بھیجے گئے تھے جس کی رپورٹ 17 تاریخ کی دیر رات موصول ہوئی، جس میں ان سبھی چھ افراد کو کورونا مثبت پایا گیا۔

یہاں بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ دیر رات آئی رپورٹ میں سبھی چھ متاثرین میں سے کل چار کا تعلق جماعت سے ہے، اور ان دونوں بچوں کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ کسی کورونا کے مریض کے رابطے میں آنے سے وہ کورونا متاثر ہوئے ہیں۔

سی ایم او ایم سی گرگ کے مطابق 49 لوگوں کی رپورٹ آئی ہے، جس سے چھ کورونا مثبت پائے گئے ہیں، اس میں ایک شیر خوار بچہ بھی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details