وزیر صحت مللادی کرشن راؤ نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر راؤ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نو مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
پڈوچیری میں کورونا کے چھ نئے مریض، ایک ضعیف شخص کی موت - coronavirus
پڈوچیری میں جمعہ کے روز کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے انفیکشن کے چھ نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 163 ہوگئی۔
پڈوچیری میں کورونا کے چھ نئے مریض، ایک ضعیف شخص کی موت
ریاست میں اب تک 84 سرگرم معاملے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ آج مرکزی زیر انتظام علاقہ میں کورونا سے متعلق چھ نئے معاملات سامنے آئے جبکہ ایک ضعیف شخص کی موت واقع ہوگئی۔
ملک بھر میں کئی مرحلہ کے لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے اور بھارت دنیا میں کورونا متاثرین ممالک میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔