اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ساڑھے چھ لاکھ نئے ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے - ریاست تلنگانہ

ریاست تلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر رجت کمار نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ ایک 11 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر رجت کمار

By

Published : Apr 4, 2019, 2:41 AM IST

رجت کمار کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کار وی وی پیٹ کی جانچ بھی مکمل ہوچکی ہیں۔ ان انتخابات میں ریاست تلنگانہ میں ساڑھے چھ لاکھ نئے ووٹرز نے اپنا نام درج کروایا ہے جو پہلی مرتبہ ووٹ کریں گے۔

ریاست تلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر رجت کمار

انہوں نے مزید بتایا کہ رائے دہی کے متعلق عوام میں پچھلے دو ماہ سے بیداری مہم چلائی جا رہی تھی جس کا اختتام ہو چکا ہے تاہم ویب سائٹ سے اب بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

ریاستی چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو پر قابو پانے کے لیے جاری کردہ موبائل اپلیکیشن "سی ویجل" کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اس موبائل ایپلی کیشن کا ردعمل دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے اور روزانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی سینکڑوں شکایات موصول ہورہی ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details