چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے آج مانسو ن اجلاس کے پہلے دن اراکین کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے ڈپٹی چیئرمین پینل میں توسیع کی گئی ہے اور چھ اراکین کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔
ان اراکین میں آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھونیشور کلیتا، مغربی بنگال سے ترنمول کانگریس کے سکھیندر شیکھر رائے، کرناٹک سے کانگریس کے ڈاکٹر ایل ہنومنتا، مہاراشٹر کے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی وندنا چوہان، اترپردیش سے بی جے پی کے سریندر سنگھ ناگر اور اوڈیشہ سے بیجو جنتادل کے سسمت پاترا شامل ہیں۔