اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صاف صفائی کے معاملے میں چھ شہروں کو ملا فائیو اسٹار کا درجہ - ministry of Housing and civic affairs india

سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کی سیریز میں 6 شہروں کو فائیو اسٹار کا درجہ دیا گیا ہے جن میں امبیکا پور، راجکوٹ، سورت، میسور، اندور اور نوی ممبئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 65 شہروں کو تھری اسٹار اور 70 شہروں کو ون اسٹار کا درجہ دیا گیا ہے۔

سوچھ بھارت ابھیان
سوچھ بھارت ابھیان

By

Published : May 20, 2020, 2:58 PM IST

رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے 'کوڑا کچرا مکت شہر آکلن 2019-20' (کوڑا کچرہ سے پاک شہر تشخیص سال 2019-20) کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'چھتیس گڑھ کے امبیکا پور، گجرات کے راجکوٹ اور سورت، کرناٹک کے میسور، مدھیہ پردیش کے اندور اور مہاراشٹر میں نوی ممبئی کو فائیو اسٹار کا درجہ دیا گیا۔

وزارت شہری امور نے جنوری میں اس سے متعلق مہم شروع کی تھی جس کا مقصد صاف صفائی کی حوصلہ افزائی کرنا تھا، تشخیص میں 65 شہروں کو تھری اسٹار اور 70 شہروں کو ون اسٹار کا درجہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ 'کووڈ 19 وبا نے صاف صفائی کی افادیت کو ثابت کیا ہے، اگر سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صاف صفائی کی مہم شروع نہیں کی ہوتی تو حالات بہت خراب ہوسکتے تھے۔

وزارت کے سکریٹری درگا شنکر مشر نے بتایا کہ 'اس مہم کے لیے 1435 شہروں نے درخواست دی تھی، اس میں ایک کروڑ 19 لاکھ لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا اور دس لاکھ سے زیادہ تصاویر کا جائزہ لیا گیا، مجموعی طور پر 1210 مشاہدین نے 5175 ٹھوس کچرا پروسیسنگ مرکز کا معائنہ کیا، اس کے علاوہ 698 شہروں نے تشخیص کے لیے آن لائن عمل مکمل کیا اور 141 کی فیلڈ تشخیص کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details