کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف ملک بھر میں جاری ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت گذشتہ چھ دنوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود نے معلومات فراہم کی کہ جمعہ کی صبح 7 بجے تک ملک بھر میں 10،43،534 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگا جا چکا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،35،050 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔