اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ میں ’پروانہ حاضر ملزم‘ عرضی دائر - پروانہ حاضر ملزم

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے کشمیر میں اپنی پارٹی کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی کے لئے ’پروانہ حاضر ملزم‘ عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 24, 2019, 11:39 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:09 AM IST

مسٹر یچوری گزشتہ دنوں مسٹر تاریگامی سے ملنے کے لئے کشمیر گئے تھے لیکن انہیں ہوائی اڈے سے ہی واپس لوٹا دیا گیا تھا، جبکہ انہوں نے ایک دن پہلے گورنر کو خط لکھ کر کہا تھا کہ اپنی پارٹی کے بیمار لیڈر مسٹر تاریگامی کو دیکھنے کشمیر آرہے ہیں۔ اس لئے یہ یقینی بنایا جائے وہ ان سے مل سکیں اور انتظامیہ مشکلات کھڑی نہ کرے لیکن انتظامیہ نے انہیں ہوائی اڈے سے باہر نہیں جانے دیا اور انہیں واپس دہلی لوٹنا پڑا۔

مسٹر یچوری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مواصلات نظام ٹھپ کئے جانے اور کرفیو لگائے جانے اور لیڈروں کو جیل میں بند کئے جانے سے صورت حال دھماکہ خیز ہوگئی ہے اس لئے ان سبھی لیڈروں کو رہا کیا جائے۔

سپریم کورٹ 26 اگست کو یہ عرضی قبول کرنے پر غور کرے گی۔ مسٹر تاریگامی سی پی ایم کے مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں اور تحلیل شدہ اسمبلی میں چار مرتبہ ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details