اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'غیرمقیم مزدوروں سے متعلق جانکاری مغربی بنگال حکومت نے نہیں دی' - غیر مقیم مزدور

لوک سبھا میں آج وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے غیر مقیم مزدوروں سے متعلق کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی اس لئے ریاست کا کوئی بھی ضلع پردھان منتری غریب کلیان روزگار ابھیان یوجنا میں شامل نہیں ہوپایا۔

Sita Raman said the West Bengal government did not provide information on migrant workers
'غیرمقیم مزدوروں سے متعلق جانکاری مغربی بنگال حکومت نے نہیں دی'

By

Published : Sep 19, 2020, 10:57 PM IST

وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے لوک سبھا میں رہنما ادھیرنجن چودھری کے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ غریب کلیان ابھیان کے تحت ملک کی چھ ریاستوں بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، اڈیشہ اور اترپردیش کے 116 ضلعوں کو شامل کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسی ریاست جن کے کچھ ضلعوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران 25000 سے زیادہ غیر مقیم مزدور پہنچے ہیں، انہیں ضلعوں میں اس منصوبہ کا نفاذ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ غیر مقیم مزدوروں کو 125 دنوں تک کام دینے کے لئے لایا گیا ہے۔

ادھیرنجن چودھری نے وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ پر سیتارمن سے سوال کیا کہ مغربی بنگال کا ایک بھی ضلع غریب کلیان روزگار ابھیان یوجنا کی فہرست میں شامل کیوں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران دوسری ریاستوں میں کام کرنے والے بنگال کے لاکھوں غیر مقیم مزدوروں کو واپس لوٹنا پڑا۔ بنگال کے ان غیر مقیم مزدوروں نے کووڈ کے دوران سب کچھ کھویا۔ لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے اوران کے سامنے کھانے پینے کا بحران پیدا ہوگیا۔ چودھری نے دریافت کیا کہ اس منصوبہ کے تحت شامل کیے گئے ضلعوں کی فہرست کس بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details