سرکاری ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ حکومت نے ’پڑوسی پہلے‘ کی اپنی پالیسی کو نظر میں رکھتے ہوئے بمسٹیک ممالک کے لیڈروں کو وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے۔ ان ممالک میں ہندوستان کے علاوہ بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، میانمار اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔
بھارتی حکومت نے بمسٹیک کے رہنماؤں کو حلف برداری تقریب میں مدعو کیا ہے۔ حکومت پہلے 'پڑوسی پالیسی' کے تحت ایسا کر رہی ہے۔ ساتھ ہی کرگستان کے صدر جو شنگھئی کو-آپریشن کے صدر بھی ہیں اور ماریشس کے وزی اعظم کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
سنہ 2014 میں ہوئی حلف برداری کی تقریب میں اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل ہوئے تھے۔ سارک ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے اس لحاظ سے نواز شریف کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ لیکن اس بار پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔