علی گڑھ سے تعلیم یافتہ نایاب زہرہ زیدی نے ای ٹی وی بھارت بہت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ' سرسیداحمد خان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کی تقریبات سرسید کے پیغامات کو عام کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں'۔
خاص طور سے نوجوان طلباء و طالبات بات کے ذہن و فکر پر سرسید کی تعلیمات خاصا اثر چھوڑتی ہیں۔
نایاب زہرہ زیدی نے بتایا کہ 'سرسید احمد خان نے تعلیم نسواں پر بہت زور دیا ہے، یہی نہیں بلکہ سرسید احمد خان نے طلباوطالبات کو عصری علوم سیکھنے پر پر زور دیا ہے'۔