ممتاز ماہر تعلیم و مصلح قوم سرسید احمد خاں کی 202ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے مخلتف حصوں میں مختلف قسم کے ادبی اور ثقافتی پروگرام جاری ہیں۔
ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد کے قصبہ آزاد نگر میں بھی گذشتہ ماہ 31 اکتوبر کی شام تقریبا 8:00 بجے ایک پروگرام سر سید احمد خان پر منعقد کیا گیا۔
سرسید احمد خاں پر ملک کے مختلف حصوں میں پروگرام جاری اس پروگرام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے شرکت کر سرسید احمد خان کی زندگی اور تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی.
سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817ء کو نئی دہلی میں ہوئی تھی اور ان کی وفات 27 مارچ1898 کو علی گڑھ میں ہوئی۔
سرسیداحمد د خان نے بھارت کے مسلمانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے'محمڈن اینگلو اورینٹل کالج' کوعلی گڑھ میں قائم کیا۔ بعد میں کالج ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے جانا جانے لگا۔
خیال رہے کہ سرسید احمد خان اس کالج کو سب سے پہلے مرادآباد میں قائم کرنا چاہتے تھے اور اس سلسلے سے سرسید احمد خان مرادآباد بھی آئے، لیکن کسی وجہ سے یونیورسٹی مرادآباد میں قائم نہ ہوسکی۔ بعد میں سرسید احمد خان نے یہ کالج علی گڑھ میں قائم کیا۔
آج دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام ممتاز تعلیمی اداروں میں سے ہوتا ہے، جہاں بیک وقت ہزار شعبے سے وابستہ افرراد ملتے ہیں۔