اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایس آئی آو نے طلبا کے لیے منشور جاری کیا - ایس آئی او

طلبا و نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اسٹوڈنٹز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے عام انتخابات سے قبل منشور جاری کیا ہے۔

manifesto

By

Published : Mar 7, 2019, 2:41 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اسٹوڈنٹز اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او)نے ایک تفصیلی منشور تیار کیا جو کہ طلبا و نوجوانوں کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایس آئی او کے ریاستی صدر محمد نیہال نے بتایا کہ طلبا و نوجوان بیماری کے علاوہ دیگر مسائل سے دو چار ہیں جن کے حل کے تئیں نہ تو تعلیمی ادارے سنجیدہ ہیں اور نہ ہی حکومتیں۔

اسی لیے ایس آئی او نے اس منشور کو تیار کیا جس میں طلبا و نوجوانوں کے مسائل مثلاً تعلیم، روزگار، سماجی انصاف، انسانی حقوق و ماحولیات پر روشنی ڈالتا ہے۔

محمد نیہال نے کہا کہ ہم اس منشور کے پیش نظر تمام تر سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں و رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان سے یہ درخواست کررہے ہیں کہ وہ آنےوالے انتخابات میں اپنے پارٹی کے منشور میں ہماری مانگیں شامل کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details