اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شتروگھن سنہا کو بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا - شترو گھن سنہا

ریاست بہار کی 40 پارلیمانی سیٹوں کے لیے این ڈی اے نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

شتروگھن سنہا کو ٹکٹ نہیں ملا

By

Published : Mar 23, 2019, 1:53 PM IST


وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ کے خلاف باغیانہ تیور رکھنے والے بی جے پی رہنما اور بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا کو اس بار بی جے پی نے اپنا امید وار نہیں بنا یا ہے۔

بہار میں 40 سیٹوں پر بی جے پی،جے ڈی یو، ایل جے پی اتحاد کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست میں بہار کے صاحب پٹنہ سے شتروگھن سنہا کی جگہ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شترو گھن سنہا بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ گذشتہ جنوری میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ہوئی عظیم اتحاد ریلی میں بھی شریک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details