اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 916 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 757 افراد کی موت ہوئی ہے۔

coronavirus india
coronavirus india

By

Published : Jul 25, 2020, 10:15 AM IST

Updated : Jul 25, 2020, 1:13 PM IST

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار سے زائد نئے کیسز پائے گئے ہیں جس کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 36 ہزار 861 ہوگئی ہے۔

ملک مین کورونا وائرس کی تفصیلات

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار 916 مثبت کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران 757 اموات بھی ہوئی ہیں۔

فی الحال ملک میں 4 لاکھ 56 ہزار 71 فعال کیسز ہیں جبکہ 8 لاکھ 49 ہزار 432 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں نیز ابھی تک اس مہلک وائرس سے 31 ہزار 358 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 615 کیسز درج کئے گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 117 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 278 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13 ہزار 132 ہزار 569 ہوگئی ہے اس کے علاوہ ریاست میں اس مہلک وائرس کے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 967 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس ٹریکر

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسر نمبر پر ہے۔ اس ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار 749 جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 3320 ہوگئی ہے اس کے علاوہ ایک لاکھ 43 ہزار 297 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہے اور کورونا کے کیسز میں اضافے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دہلی میں اب تک ایک لاکھ 28 ہزار 938 افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 3777 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 139 ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک کورونا متاثرہ ریاستوں میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے اور یہاں اب تک 85 ہزار 87 افراد متاثر اور 1724 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ریاست میں ابھی تک 34 ہزار 731 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

آندھرا پردیش میں بھی اس وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس نے گجرات اور اتر پردیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہاں ابھی تک 80 ہزار 858 افراد متاثر، 933 افراد ہلاک اور 39 ہزار 539 افرا روبہ صحت ہوئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 60 ہزار 177 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس سے اب تک 1348 افراد کی موت ہوئی ہے اور 37 ہزار 217 افراد روبی صحت ہوچکے ہیں۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات انفیکشن کے معاملے میں ساتویں نمبر پر آگیا ہے لیکن اموات کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں 53 ہزار 545 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2 ہزار 872 افراد ہلاک اور 38 ہزار 948 افراد اس مرض سے بازیاب ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے ابھی تک 53 ہزار 379 افراد متاثر اور 1290 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 33 ہزار 925 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 52 ہزار 664 پہنچ چکی ہے جبکہ 455 افراد ہلاک اور 33 ہزار 925 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

راجستھان میں بھی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور متاثرین کی تعداد 34 ہزار 871 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس کے سبب 602 افراد ہلاک اور 24 ہزار 745 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ریاست ہریانہ میں 29 ہزار 557 افراد کورونا وائرس سے متاثر، 382 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 791، پنجاب میں 282، جموں و کشمیر میں 296، بہار میں 220، اڑیسہ میں 120، اتراکھنڈ میں 60، آسام میں 76، کیرالہ میں 54 ، جھارکھنڈ میں 70، پڈوچیری میں 35، چھتیس گڑھ میں 36، گوا میں 36، ہماچل پردیش اور تری پورہ میں 11، 11، چنڈی گڑھ میں 13، اروناچل پردیش میں 3، میگھالیہ میں 5، لداخ، دادر نگر حویلی اور دیو دمن میں دو دو اور ناگا لینڈ میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Last Updated : Jul 25, 2020, 1:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details