چیف الیکشن کمشنر، سنیل اروڑہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد بیک وقت انتخابات کرانا ہے لیکن اس کے لیے ملک کے سیاسی نظام کو ریاستوں اور مرکز کے درمیاں متحد کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' سنہ 1967 تک ہم بیک وقت انتخابات کرواتے تھے، لیکن 1967 میں ہی کچھ وجوہات کے باعث اس میں تبدیلی آگئی'۔
سنیل نے ان باتوں کا اظہار ایک کتاب کے رسم اجراء کے دوران کیا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ 'ہم نے چند روز پہلے قانونی مشیر سے اس بارے میں بات کی انہوں نے بھی بیک وقت انتخابات کا مشورہ دیا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا اس لیے بھی ہے کیوں کہ یہ وفاقی اور جمہوری نظام کا حصہ ہے اور بھارت دنیا کا سب سے مضبوط جمہوری ملک ہے۔
یہاں بتاتے چلیں کہ بی جے پی اس کوشش میں ہے کہ پورے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروائے جائیں اور ریاستی اسمبلی کی مدت کار یا تو کم کردی جائیں یا انہیں وقت سے قبل تحلیل کردیا جائے تاکہ پورے میں ایک ساتھ انتخابات ممکن ہوسکیں۔