اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جانچ کے لئے منتخب انکم ٹیکس رٹرن میں زبردست کمی

مرکزی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں جانچ کے لئے منتخب ہونے والے کیسز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

income tax
جانچ کے لئے منتخب انکم ٹیکس رٹرن میں زبردست کمی

By

Published : Aug 5, 2020, 3:07 PM IST

حکومت نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے محکمہ انکم ٹیکس محض انفورسمنٹ کی بجائے سہولت فراہم کرنے والے ادادہ میں تبدیل ہو رہا ہے۔

اس کے نتیجے میں جانچ پڑتال کے لئے منتخب انکم ٹیکس رٹرن میں زبردست کمی آئی ہے۔

وزارت خزانہ نے اس سلسلہ میں ریاستی سطح پر چنے گئے رٹرن کی معلومات دی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں جانچ کے لئے منتخب ہونے والے کیسز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تجزیاتی سال 2017-18 میں داخل مجموعی رٹرن میں سے 0۔55 فیصد رٹرنز کو اسکروٹنی کے لئے منتخب کیا گیا تھا جبکہ اس کے لئے سال 2018-19 کے جائزوں میں سے صرف0۔25فیصد اس کیلئے منتخب کیا گیا۔

وزارت کے مطابق تجزیاتی سال 2015۔16 میں رٹرن 0.71 فیصد منتخب کیا گیا تھا ، جبکہ سال 2016۔17 میں یہ تعداد کم ہوکر 0.40 فیصد رہ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details