بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ ان کی کورونا رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔
ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ گزشتہ شب کھانے میں پھول دیا گیا تھا، کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد سورو گنگولی کی صحت پر کیا تبدیلی آ رہی ہے، اس پر گہری نظر رکھی گئی تھی لیکن ان کی صحت پر کسی بھی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑا۔
ڈاکٹروں کے مطابق 'سورو گنگولی کے ایک بلاکیج کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔ آج شام تک مزید دو بلاکیج کے لیے اینجوپلاسٹی کی جائے گی، اس کے بعد ہی سورو گنگولی کی صحت پر واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔'