آئندہ اجلاس کے لئے پارلیمنٹ میں وقفۂ سوالات کو حذف کرنے کے بعد حزب اختلاف کی جانب سے زبردست مخالفت اور تنقید کرنے کے بعد حکومت نے کہا ہے کہ 'وہ غیر ستارے والے' سوالات کی اجازت دے گی یعنی تحریری سوالات کے تحریری جوابات موصول ہوں گے۔
وقفۂ سوال
پارلیمنٹ کے ہر اجلاس کا پہلا گھنٹہ عام طور پر سوال پوچھنے اور ان سوالات کے جوابات دینے کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔
سوالات کی قسم
1۔ اسٹار والے سوالات (استارڈ سوالات):ستارے والے سوال وہ ہیں جس میں رکن پارلیمان پارلیمنٹ کے وزیر سے زبانی جواب سننا پسند کرتے ہیں اور ان سوالات کو نشان زد کرنا ضروری ہے۔ ایسے سوال کے جواب کے بعد دیگر رکن پارلیمان کے اضافی سوالات بھی ہو سکتے ہیں۔
2۔ غیر اسٹار والے سوالات:یہ سوالات وہ ہیں جس میں رکن پارلیمان وزیر سے اپنے سوال کا جواب تحریری طور پر چاہتا ہے اور اس تحریری جواب کو وزیر کے ذریعہ ایوان کی میز پر رکھا جاتا ہے۔ اس طرح اس سوال میں زبانی جواب کی مانگ نہیں کی جاتی اور نہ ہی اس سوال پر کوئی اضافی سوال پوچھا جاسکتا ہے۔
3۔ مختصر نوٹس:مختصر نوٹس پر سوالات کو پہلے اسپیکر قبول کرتا ہے پھر اسے طباعت کے بعد متعلق وزیر کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔ ایک رکن پارلیمان، عوامی اہمیت کو دیکھتے ہوئے سوال پوچھنے کے لیے نوٹس دیتا ہے۔ مختصر نوٹس کا جواب فوری طور پر وقفۂ صفر میں دیا جاتا ہے۔
پرائیوٹ ممبر سے سوالات:یہ سوال کسی نجی ممبر سے بھی پوچھا جاسکتا ہے۔ بشرطیکہ اس سوال کا موضوع کسی بل، قرارداد سے متعلق ہو۔ اس طرح کے سوالات پوچھنے کا طریقۂ کار بالکل وہی ہے جو کسی وزیر سے مختلف سوالات پوچھنے کا ہوتا ہے۔