اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شیام رجک کو نتیش کابینہ سے برخاست کیا گیا - بہار کے گورنر

اس سے قبل پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ نے شیام رجک کو پارٹی سے برخاست کر دیا تھا۔

شیام رجک کو نتیش کابینہ سے برخاست کیا گیا
شیام رجک کو نتیش کابینہ سے برخاست کیا گیا

By

Published : Aug 17, 2020, 8:15 AM IST

بہار کے وزیر تجارت شیام رجک کو وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سفارش پر گورنر نے کابینہ سے برخاست کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نتیش کمار نے شیام رجک کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش گورنر فاگو چوہان سے کی تھی جسے گورنر نے منظور کر لیا۔

اس سے پہلے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ نے شیام رجک کو پارٹی سے برخاست کر دیا تھا۔ وہ کچھ دنوں سے پارٹی میں نظر انداز کیے جانے سے ناراض تھے۔

رجک ممکنہ طور پر کل اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) میں شامل ہوں گے۔ شمیام رجک سنہ 2009 میں آر جے ڈی چھوڑ کر جے ڈی یو میں شامل ہوئے تھے، قبل ازیں وہ آر جے کے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے بے حد قریبی سمجھے جاتے تھے۔ سنہ 2010 کے الیکشن میں وہ جے ڈی یو کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور نتیش کابینہ میں جگہ پائی۔ سنہ 2015 میں جب آر جے ڈی کے ساتھ جے ڈی یو نے حکومت بنائی تو اس وقت شیام رجک کو کابینہ کا حصہ نہیں بنایا گیا لیکن آر جے ڈی سے اتحاد ٹوٹنے کے بعد جب پھر سے بی جے پی کے ساتھ جے ڈی یو کی حکومت بنی تو ایک بار پھر انہیں کابینہ میں شامل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details