ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان شوکیندر تومر نے بھی کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ بھی ارجن ایوارڈ واپسی کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان شوکندر تومر نے کہا کہ یہ مسئلہ غیر سیاسی ہے۔ ہریانہ اور پنجاب کے سارے کھلاڑی کسان کی حمایت میں آئے ہیں، ان سب کا تعلق زراعت سے ہے۔ تمام کسانوں کے بچے ہیں، کوئی بھی خوش ہو کر ایوارڈ نیلام نہیں کرتا ہے۔
ارجن ایوارڈ یافتہ شوکیندر بھی کسان کی حمایت میں ان کہنا تھا کہ سخت محنت اور مشقت کے بعد لوگوں کو ایوارڈ ملتا ہے جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں، اگر وہ اسے واپس کرنے کی بات کرتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں بھی کسان کا بچہ ہوں۔
یہی وجہ ہے کہ ہم حکومت سے استکبار کو ترک کرنے اور کسانوں کی سننے کی درخواست کر رہے ہیں۔ اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو پھر ہریانہ اور پنجاب کے کھلاڑیوں کی طرح اپنے ایوارڈ واپس کرنے پر غور کرنا پڑے گا۔