سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ کی جارہی جانچ کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم کی عبوری ضمانت کی عرضی خارج کر دی ہے۔
اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پی چدمبرم کو گرفتار کرسکتا ہے۔
یاد رہے کہ مرکزی سرکار کے وکیل اور اس معاملے میں ای ڈی کے وکیل تشار مہتا بھی کورٹ نمبر 6 میں پہنچے تو وہیں پی چدمبرم کی طرف سے کپل سبل اور ابھیشک منو سنگھوی بھی موجود رہے۔
بحث شروع ہونے سے قبل کورٹ نے کہا' ٹرائل شروع ہونے سے پہلے کورٹ کیس ڈائری دیکھ سکتا ہے۔، ہم نے ای ڈی کے سیل کور کو نہیں کھولا'۔
کورٹ نے آگے کہا، اس کیس میں ایجنسی کو کوئی حکم نہیں دیا جاسکتا ہے، ہم نے سیل کور کو نہیں دیکھا تاکہ ہماری رائے زنی کا کیس کے ٹرائل پر کوئی اثر نہیں پڑے۔
اس بات سے متفق ہیں کہ اس معاملے میں چدمبرم سے حراست میں پوچھ گچھ ہونی چاہیے'۔ کورٹ نے اقتصادی کرائم پر سپریم کورٹ کا پرانا فیصلے کو دہرایا۔