اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'آج کے شیواجی، نریندر مودی' کتاب کے خلاف شیوسینا کا احتجاج

بی جے پی رہنما بھگوان گوئل کی وزیراعظم نریندرمودی کے سلسلے میں لکھی گئی کتاب 'آج کے شیواجی، نریندرمودی' کے عنوان سے شائع ہوئی ہے جس پر تنازعہ پیداہوگیا ہے۔

By

Published : Jan 13, 2020, 8:08 PM IST

شیوسینا کا احتجاج
شیوسینا کا احتجاج

مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں شیوسینا نے اس پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں خواتین بھی شامل تھیں۔کتاب کے مصنف جے بھگوان گوئل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے کہا کہ مصنف نے چھترپتی شیواجی سے وزیراعظم مودی کا موازنہ کیا ہے۔

گوئل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے ان کے پوسٹر کو چپل سے پیٹا اور کتاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔اس کتاب کا اجرأ اتوار کو دہلی میں واقع بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں ہوا تھا۔

شیوسینا کا احتجاج

کولہاپور شہر کے شیوسینا کے صدر روی کرن انگاولے نے کہا کہ شیو سینا شیواجی مہاراج کی توہین برداشت نہیں کرےگی اور گوئل کو عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں کتاب کا اجرا ہونے کی وجہ سے پارٹی کے قومی صدر کو بھی شیواجی کو چاہنے والوں سے معافی مانگنی چاہئے۔

تحریک کے دوران اہم شیو سینک میں حاضر رہنے والوں میں شیرساگر، پارٹی کے یوتھ لیڈر منگل سلوکھے،کولہاپور خاتون مورچہ کی صدر پوجا کامٹے، مہیش اتم، جینت ہروگلے، دیپک چوہان، دھنجی دلوی، اشونی شیلکے، دادو شندے، سنیل کھوت،گوری مکڑ، میناتائی پاٹے دار اور منگل کلکرنی شامل تھے۔

اورنگ آباد ضلع میں بھی اسی طرح کا احتجاجی مظاہرہ مراٹھا کرانتی مورچہ نے بھی کیا۔احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے مصنف کےخلاف پولیس میں شکایت درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details