اردو

urdu

شیوپال جسونت نگر اسمبلی سیٹ سے ہی انتخاب لڑیں گے

پرگتی شیل سماج وای پارٹی(لوہیا) کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ اسمبلی سے ان کی رکنیت ختم ہونے کے بعد وہ جسونت نگر سیٹ سے ہی ضمنی انتخاب لڑیں گے۔

By

Published : Sep 18, 2019, 2:55 PM IST

Published : Sep 18, 2019, 2:55 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:39 AM IST

شیوپال جسونت نگر اسمبلی سیٹ سے ہی انتخاب لڑیں گے


شیوپال نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی ان کی رکنیت ختم کرا دیتی ہے تو وہ اپنی روایتی سیٹ جسونت نگر سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

شیوپال جسونت نگر اسمبلی سیٹ سے ہی انتخاب لڑیں گے

سال 2017 میں شیوپال یادو نے جسونت نگر سیٹ سے اسمبلی انتخاب میں جیت درج کی تھی اور بھتیجے اکھلیش یادو سے تنازعہ ہونے کے بعد اپنی علیحدہ پارٹی تشکیل کر کے سماج وادی پارٹی سے علیحدہ گی اختیار کرلی تھی۔


انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سماج وادی پارٹی فاونڈر ملائم سنگھ یادو سے ضمنی انتخاب میں ان کے حق میں انتخابی مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماجو ادی پارٹی سے پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں اور اب دیکھنا ہے کہ ایس پی ان کے خلاف کیا کاروائی کرتی ہے۔


شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ مین پوری پارلیمانی سیٹ کے انتخاب میں انہوں نے اپنے حامیوں کے ساتھ ملائم سنگھ یادو کی حمایت میں انتخابی مہم چلا کر ان کی جیت کا راستہ صاف کیا تھا۔ شیوپال سنگھ یادو کی اسمبلی رکنیت پر تلوار لٹک رہی ہے کیونکہ سماج وادی پارٹی نے ان کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:39 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details