اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رافیل اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ سے ملیئے

لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ کا تعلق ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی سے ہے، جو کہ وزیر اعظم مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے۔

رافیل اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ
رافیل اڑانے والی پہلی خاتون پائلٹ لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ

By

Published : Sep 24, 2020, 11:38 AM IST

لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ لڑاکا طیارہ رافیل کے اسکواڈرن گولڈن ایرو میں شامل کی گئی ہیں۔

لیفٹیننٹ شیوانگی سنگھ کی اس کامیابی سے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہرہے۔

اس موقع پر ان کی والدہ سیما سنگھ نے کہا کہ ان صاحبزادی نے جو خواب دیکھا تھا، اس کو پورا کر لیا۔

شیوانگی کی اس وقت ریاست راجستھان میں تعینات ہے۔

شیوانگی کی والدہ نے کہا کہ وہ شروع سے پڑھنے میں ماہر تھیں۔ ابتدائی تعلیم کے بعد شوانگی اعلی تعلیم کے لئے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) چلی گئیں۔

ایک ماہ کی تکنیکی تربیت کے لئے کوالیفائی کرنے کے بعد وہ اب رافیل کی ٹیم کا حصہ بن چکی ہیں۔

وہ بی ایچ یو میں نیشنل کیڈٹ کور میں 7 یوپی ایئر اسکواڈرن کا حصہ تھیں۔ وہ 2013 سے 2015 تک بی ایچ یو کی این سی سی کیڈٹ تھیں۔

شیوانگی نے 2013 میں دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں اترپردیش کی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

مزید پڑھیں:ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں پانچ بھارتی بھی شامل

انہوں نے 2016 میں ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت حاصل کی۔ 16 دسمبر 2017 کو ، حیدرآباد میں ائیر فورس اکیڈمی میں انہیں فائٹر پائلٹ کا خطاب ملا۔

حیدرآباد میں تربیت مکمل کرنے کے بعد شیوانگی اس وقت ایک مگ 21 کے فائٹر پائلٹ ہیں۔

اس موقع پر ان کے والد کماریشور سنگھ نے کہا کہ 'مجھے فخر ہے کہ میری بیٹی کا نام روشن کیا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ دوسرے بیٹیوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال بن گئیں ہیں۔ اب وہ اپنی بیٹی کو رافیل اُڑاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details