مرکزی وزیر اور ریولیوشنری پارٹی آف انڈیا کے رہنما رام داس اٹھاولے نے اتوار کے روز کہا کہ شیو سینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے پانچ برس تک نائب وزیراعلی کا عہدہ قبول کر لینا چاہیے
رام داس اٹھاولے نے کہا: 'مجھے نہیں لگتا کہ بی جے پی باری باری وزیراعلی کے عہدے کے لیے راضی ہو جائے گی، لیکن نائب وزیراعلی کا عہدہ پانچ برس کے لیے شیوسینا کو دیا جا سکتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شیوسینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے پانچ برس تک نائب وزیراعلی کا عہدہ قبول کر لینا چاہیے، جبکہ دیویندر فڈنویس کو ریاست کا وزیراعلی ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ان کا فارمولہ یہ ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کو عوام کے مینڈیٹ کے مطابق ایک ساتھ آجانا چاہیے، ہاں یہ یقینی ہے کہ این ڈی اے اتحاد کو امیدوں کے مطابق سیٹیں نہیں ملیں، لیکن پھر بھی اکثریت این ڈی اے اتحاد کے پاس ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس بحران پر وہ دونوں پارٹیوں سے بات کریں گے اور اس مسئلہ کو دو سے تین کے اندر حل کر لیا جائے گا۔